500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ پیشے سے وکیل سنگم لال پانڈے نے آج عدالت عظمی میں
درخواست داخل کرکے مودی حکومت کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے حکومت کے حکم کو من مانا اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔